’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے تو سخت کارروائی ہو گی،بھارتی سپریم کورٹ کی بابا رام دیو کو وارننگ

عدالت نے کہا کہ وہ کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی معذرت سے مطمئن نہیں ہے
0
121
india

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے یوگا گُرو کہلائے جانے والے بابا رام دیو اور ان کی کمپنی کو وارننگ دی ہے کہ اگر ’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے بابا رام دیو اور ان کی کمپنی کی جانب سے اشتہار بند نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی،عدالت میں سماعت کے دوران بابا رام دیو اور ان کے شریک بانی اچاریہ بال کرشن عدالت میں موجود تھے جب ان کی کمپنی ‘پتنجلی آیوروید‘ کے خلاف وارننگ جاری کی گئی۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے الزام لگایا تھا کہ بابا رام دیو کی کمپنی روایتی ادویات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اشتہارات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے کہ اس کی ادویات بلڈ پریشر اور دمے کے امراض کا ’مستقل حل‘ پیش کرتی ہیں گزشتہ برس عدالت کو یہ اشتہارات بند کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اشتہارات چلائے جا رہے ہیں۔

"اے او او اے” کا خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،سی …

عدالت نے کہا کہ وہ کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی معذرت سے مطمئن نہیں ہے اور تفصیل میں بتایا جائے کہ اشتہارات بند کیوں نہیں کیے گئے، جسٹس ہیما کوہلی نے رام دیو اور ان کے وکلا سے کہا کہ اس توہین کو سنجیدگی سے لیں اور نتائج کے لیے تیار رہیں۔

اگرچہ ججز نے یہ نہیں کہا کہ توہین عدالت پر کیا کارروائی کی جائے گی لیکن بھارتی قانون کے مطابق اس کی سزا چھ ماہ قید اور جرمانہ ہے،دوسری جانب پتنجلی کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

20 دن پہلے تک جیل کے قیدی نے سینیگال کی صدارت کا حلف اٹھا لیا

8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر …

Leave a reply