اسلام آباد: کھلاڑی پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے سپورٹس ڈپلومیسی کرنے لگے انڈین ٹینس ایسوسی ایشن ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان آنے پر رضامند ہوگیا۔ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فہرست پاکستان کو ارسال کر دی۔

بھارتی ٹیبل ٹینس بورڈ کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیم میں‌14رکنی فہرست میں انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق صدر انیل کھنہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مہیش بھوپاتی بھارتی ٹینس ٹیم کے نان پلینگ کپتان ہوں گے۔

دیگر بھارتی کھلاڑیوں می‌ٹینس عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن پر موجود پرجنیش پربھاکارن بھی انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔روہن بھوپانا، رام کمہار، دیوج شرن بھی بھارتی ٹینس ٹیم میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان 1964کے بعد اب بھارت کے خلاف پہلی بار ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کر رہا ہے۔ڈیوس کپ ٹائی میں دونوں حریف 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں مد مقابل ہوں گے۔

Shares: