برج فیڈریشن آف ایشا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ،بھارتی ٹیم کی لاہور آمد کی تصدیق

bridge

بھارتی ٹیم نے لاہور میں ہونیوالی برج فیڈریشن آف ایشا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی

پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام 5 مئی سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چمیمئن شپ کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا، چیمپین شپ میں بھارت ، فلسطین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی ،پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،

پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی ٹیموں کی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے لئے پاکستان آمد اور انکی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں،پاکستان میں 2023 کا یہ برج کا یہ پہلا بڑا پروگرام ہو گا، ہم پاکستان میں اپنے ہمسایہ ممالک کی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں،

لاہور،کراچی، اسلام آباد میں برج کے ٹرائلز کے بعد بنائی گئی ٹیم برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے مقابلے میں شریک ہوں گی،

برج کارڈز کی صورت میں کھیلی جانیوالی گیم ہے۔ جو پوری دنیا میں پیشہ ورانہ طور پر کھیلی جاتی ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن پرامید ہے کہ وہ پاکستان میں برج کے کھیل کی ترقی کے لئے اور برج کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے مدد فراہم کرے گا، پاکستان رواں برس کے ماہ ستمبر میں ایشین گیمز میں بھی شرکت کرے گا

برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

Comments are closed.