لاہور:ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کھیلنے کی بھارت کےلیے ٹیم پاکستان پہنچ گئی،واہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام نے استقبال کیا ، اس سے پہلےبھارتی وزارت کھیل کی جانب سے وزارت داخلہ کوخط لکھ کر کہا گیا کہ انہیں بیس بال ٹیم کے پاکستان جانے پراعتراض نہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کوپاکستان جانے کیلٸے کسی این اوسی کی ضرورت نہیں، بھارتی وزارت داخلہ بیس بال ٹیم کو پاکستان جانے دے۔ خط میں وزارت داخلہ کو مزید لکھا گیا کہ ٹیم کے ویزے پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔
محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
یاد رہے کہ اس سے پہلے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے آنے والی بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا تھا ۔ بھارتی بیس بال ٹیم کے پاس پاکستانی ویزے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ بھارتی بیس بال ٹیم کو واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی تھی ، مگربعد میں اجازت ملنے پر معاملات حل ہوگئے اوربھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔
شاداب خان کا نکاح، مداحوں سے سلامی مانگ لی
صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر شاہ کا کہنا تھاکہ ہم بھارتی فیڈریشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو جلد کلیئرنس دے دیں۔ بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری ہریش کمار نے حکومتِ پاکستان سے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کرنے پر اظہارِ تشکر کیا تھا ۔ ہریش کمار کا کہنا تھا کہ ویزے ملنے کے بعد بھارتی ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کھیلنے پاکستان پہنچے گی۔جس کے بعد بھارتی ٹیم اب پاکستان پہنچ چکی ہے ۔ ویزے جاری کرنے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سید فخر شاہ نے ویزوں کے اجراء میں اہم کردار ادا کیا۔فخر علی شاہ کے مطابق افغانستان کی ٹیم پہلے ہی صوابی میں ٹریننگ کررہی ہے ۔ فلسطین،سری لنکا،بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیموں کی آمد بدھ سے طے ہے۔