جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنیوالا فائرنگ سے ہلاک

2013 میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا
0
329

لاہور: جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنے والا اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا-

باغی ٹی وی :اسلام پورہ لاہورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عامر کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا عامر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا اہل خانہ کے مطابق مقتول عامر عرف تانبا کو پہلے سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔

عالمی بینک سے پاکستان کو داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے کتنا قرضہ ملے گا؟

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر تانبا بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے 2013 میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے،امریکا

سعودی عرب ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

Leave a reply