بھارت باز نہ آیا :ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید،خاتون زخمی

0
38

راولپنڈی: بھارت باز نہ آیا :ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،ایک شہری شہید،خاتون زخمی،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پرپاکستانی کیطرف بھارتی فوج کی فائرنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئےبھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جبکہ بھارتی فائرنگ سے زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر فائرنگ معمول بن چکا ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر اور شہریت بل سے توجہ ہٹانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کئی بار بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی باتیں بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی حاجی پیر سیکٹر میں کی گئی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

Leave a reply