باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر آئیون سویودری عَمری کی ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو معاشرتی تنہا ئی کا شکار کرنا تشویشناک ہے، مسلمانوں کے خلاف جابرانہ کارروائیوں پر بھارت سے جواب طلب کرنا دنیا کی ذمہ داری ہے، ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ،انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، اور تجارت ، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،
صدر عارف علوی نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل کے مباحثے میں مثبت کردار ادا کرنے پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
دونوں فریقین نے دفاع اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انڈونیشیا کے سفیر نے کوویڈ -19 وبا پر کامیابی سے قابو پانے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی
بھارت اسرائیل کے تعاون سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی