بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیں، جن میں شاہ رخ خان بھی قابل ذکر ہیں۔
#WATCH | Cricketer Sachin Tendulkar and actor Shah Rukh Khan pay last respect to veteran singer Lata Mangeshkar at Mumbai's Shivaji Park pic.twitter.com/r22Njpi4XW
— ANI (@ANI) February 6, 2022
اے این آئی کی جانب سے سچن ٹنڈولکر اور شاہ رخ خان کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کنگ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے اور انہوں نے میت کے سامنے کھڑے ہوکر دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے۔
شاہ رخ خان نے دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کیا اور میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری۔ اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر ایک بھارتی صارف نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر پر تھوک پھینکا۔ اس کے نیچے اور بھی صارفین آئے اور شاہ رخ خان پر یہی الزام عائد کیا۔
Phook mai thook nai hota. When u exhale inhale . It just like blowing air. Well all u got negative mindset. No remedy for that.
— Raj Aryan (FAN) (@RajARYAN1_) February 6, 2022
جہاں الزام عائد کرنے والے صارفین تھے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے باشعور لوگ موجود تھے جنہوں نے الزام لگانے والے صارفین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ شاہ رخ خان نے تھوکا نہیں بلکہ دعا پڑھ کر پھونکی ہے۔
https://twitter.com/sunilssihag/status/1490316160994144256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1490319161381494788%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2281619%2F24
آج صبح لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران فلم انڈسٹری اور بھارتی میوزک انڈسٹری کو مختلف زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گانے دیے، وہ 1974ء سے 1991ء تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گنیز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔