آزاد کشمیر: تحریک حریت کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت انسانوں کی تاریخ میں سب سے بڑی نسل کشی شروع کرنے والا ہے، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس ٹویٹ کو اس دنیا پر بسنے والے تمام مسلمانوں کو (ہمارے روح کو بچانے) کے پیغام کے طور پر لیا جانا چاہئے۔ اگر ہم سب کی موت ہو گئی اور آپ خاموش ہی رہے تو آپ اللہ سبحانہ وتعالی کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ ہندوستانی انسانوں کی تاریخ میں سب سے بڑی نسل کشی شروع کرنے والے ہیں، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔

https://twitter.com/sageelani/status/1157651337498320896

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے کشمیر کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں جہاں بھارتی فوجی معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں.

Shares: