بیجنگ: بھارت اپنا رویّہ درست کرلے،چین نے بھارت میں 118 چینی ایپس پرپابندی کے بعد سخت ناراضگی کا اظہارکردیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے 118 چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کرنے پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان چینی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارت کی جانب سے 118 چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
چین نے کہا کہ بھارت قومی سلامتی کے نام پر چینی کمپنیوں پر امتیازی پابندیاں لگا رہا ہے، بھارت فوری طور پر اپنی غلطیاں سدھارے۔گزشتہ روز بھارتی حکومت نے ملک بھر میں 118 چینی موبائل ایپس پر سیکیورٹی خطرات کے باعث پابندی عائد کردی تھی۔
Government blocks 118 mobile apps which are prejudicial to sovereignty and integrity of India, Defence of India, Security of State and Public Order: Govt of India
PUBG MOBILE Nordic Map: Livik, PUBG MOBILE LITE, WeChat Work & WeChat reading are among the banned mobile apps. pic.twitter.com/VWrg3WUnO8
— ANI (@ANI) September 2, 2020
بھارتی وزیر ٹیکنالوجی نے الزام عائد کیا تھا کہ پابندی میں شامل موبائل ایپس صارفین کی ذاتی معلومات اور دیگر ڈیٹا مشکوک انداز میں چینی حکومت کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔بدھ کو لداخ کے مقام پر چین اور بھارت میں جاری کشیدگی کے دوران مبینہ طور پر ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ بعد میں ترجمان چینی دفتر خارجہ نے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا تھا۔
ترجمان نے اپنے بیان میں بھارتی الزات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کا کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا، بھارتی فوج غیر قانونی طور پر لائن آف ایکچوئل (ایل اے سی) پر لداخ سیکٹر دراندازی کی کوشش کر رہی تھی جس کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ترجمان نے مزید کہا تھا کہ بھارت بار بار طے شدہ امور کی خلاف ورزی کر رہا ہے، موجودہ صورتِ حال کا زمہ دار بھارت ہے۔