دنیا میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں:عالمی ماہرین کااتفاق

0
43

ٹورنٹو:دنیا میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں:عالمی ماہرین کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق اس وقت دنیا بھرمیں محقیق اس بات پرمتفق ہیں کہ ٹھیک ہےکہ کورونا وبا نے تباہی مچائی مگرسب سے زیادہ اس وبا کے دوران جس چیز نے تباہی پھیلائی وہ جھوٹ، فریب اورمن گھڑت کہانیاں ہیں

اس‌حوالے سے کینیڈا میں ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت عالمی وبا کے دوران دنیا میں کووڈ 19 کی جھوٹی معلومات کا گڑھ رہا ہے اور کورونا کے بارے میں وہاں سے سامنے آنے والی ہر 6 میں سے ایک خبر جھوٹی ہے۔

کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کے ایک محقق کی طرف سے ‘انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اینڈ انسٹی ٹیوشنز’ جریدے میں شائع یہ تحقیق 138 ممالک میں غلط معلومات کے 9،657 ٹکڑوں کا احاطہ کرتی ہے۔

کینیڈین یونیورسٹی میں صرف یکم جنوری سے رواں سال یکم مارچ تک پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کو پرکھا گیا جس میں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں کا مواد بھی شامل ہے۔اگرباقی عرصے کوبھی شامل کریں تو یہ تو بہت زیادہ پریشان کن حقائق سامنے آئیں گے

تحقیق کے مصنف ڈاکٹر محمد سعید الزمان کے مطابق اس مطالعے میں استعمال ہونے والا ڈیٹا ، پوائنٹرز کے عالمی فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک آئی ایف سی این (IFCN )کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایف سی این کے پاس اس وقت پوری دنیا سے اکٹھا کیا گیا کووڈ 19 کا غلط معلومات کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا میں غلط معلومات پھیلانے کا سب بڑا ذریعہ سوشل میڈیا ہے جہاں سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کا حصہ 85 فیصد ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مجموعی طور پر 91 فیصد جعلی خبریں انٹرنیٹ کے ذریعے (بشمول سوشل میڈیا) پھیلائی گئی ہیں ۔ اس میں سب سے بڑا حصہ بھارت کا (18فیصد ) ہے ۔ اس کے بعد برازیل (9 فیصد ) اور تیسرے نمبر پر امریکا (8.6 فیصد ) ہے۔

بھارت سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کی مقدار بھی سب سے زیادہ یعنی 16 فیصد ہے جب کہ اس کے بعد امریکا (9.7 فیصد) اور برازیل (8.6فیصد ) ہے۔

Leave a reply