نئی افغان حکومت سے ہندوستان کے تعلقات بہتر ہونے لگے:ہندوستان نے بھی تحفہ بھیج دیا

نئی دہلی:نئی افغان حکومت سے ہندوستان کے تعلقات بہتر ہونے لگے:ہندوستان نے بھی تحفہ بھیج دیا ا،طلاعات کے مطابق ہندوستان نے افغانستان میں چیلنجنگ انسانی صورتحال کے پیش نظرطبی سامان کی ایک کھیپ ہفتے کو کابل کام ایئر طیارے سے بھیجی ہے۔

طبی سامان کی کھیپ کام ایئر کے خصوصی طیارے کے ذریعے بھیجی گئی ہے، جس سے جمعہ کو 10 ہندوستان اور 94 افغان نئی دہلی آئے تھی ۔

ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ادویات کابل میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) کے نمائندوں کو سونپی جائے گی اور اس شہر کے اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال میں تقسیم کی جائیں گی۔

 

ہندوستانی حکومت کی مدد سے جمعہ کو 10 ہندوستانیوں اور افغان اقلیتی برادری کے اراکین سمیت 94 افغان باشندوں کو کام ایئر کے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی لایا گیا ۔

اقلیتی برادری کے ارکان اپنے ساتھ گورو گرنتھ صاحب کے دو نسخے اور کچھ قدیم ہندو نسخے لے کر آئے تھے۔

’آپریشن دیوی شکتی‘ کے تحت اب تک کل 669 افراد کو افغانستان سے نکالا گیا ہے۔ ان میں 448 ہندوستانیوں اور افغان ہندو/سکھ اقلیتی برادی کے اراکین سمیت 206 افغانسانی شامل ہیں.

دوسری جانب دہلی میں افغانستان کے نمائندے فریدماموندزئی نے ایک ٹویٹ کرکے جانکاری دی کہ ہندوستان سے طبی امداد کی پہلی کھیپ آج صبح کابل پہنچی۔ 1.6 میٹرک ٹن جان بچانے والی دوائیں اس مشکل وقت میں بہت سے خاندانوں کی مدد کریں گی۔ "انھوں نے اس کے لئے ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ اداکیا۔

ادھر افغآنستان اور ہندوستان کے درمیان باہمی تجارت اور انسانی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی بھی پاکستان کے راستے جلد شروع ہونے کا امکان ہے ، جس کے حوالے سے پاکستان نے افغان حکومت کواپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی ہے

Comments are closed.