بھارتی ہیکرز نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہیکرز نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی

بھارتی ہیکرز کی جانب سے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے، ویب سائٹ ہیک کر کے بھارتی ہیکرز نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کی ہے اور کہا کہ پہلے بھی گھس کر مارا تھا اب بھی ماریں گے تب تب جب تک پاکستان انڈیا کے آگے گھٹنے نہیں ٹیک دے گا

ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ کو ہیک کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے گالیان دی گئی ہیں جبکہ پاکستان کا پرچم جس کو آگ لگی ہوئی ہے وہ ویب سائٹ پر لگایا گیا تھا

دوسری جانب اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کو ہیکروں سے چھڑا کر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر چھوڑا جانے والا پیغام ختم کر دیا گیا ہے

قبل ازیں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جنتا ٹی وی کو ہیک کر لیا گیا تھا اور ٹی وی سکرین پر پاکستان زندہ باد کے پیغام آنا شروع ہو گئے

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جنتا ٹی وی کی نشریات کو ہیک کیا گیا اور بھارت کے اندر بھارتی عوام کو پاکستان زندہ باد دکھا دیا گیا، بھارتی ٹی وی کی نشریات جاری تھیں اور خبروں کا بلٹن چل رہا تھا، ہیکرز نے کاروائی کرتے ہوئے نشریات کو ہیک کر لیا، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھ کر پاکستان کا پرچم لہرا دیا

گزشتہ دنوں آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیز نے بھارتی انٹلیجنس ایجنسیوں کے ایک بڑے سائبر حملے کی نشاندہی کی ہے جس میں سائبر جرائم شامل ہیں جس میں سرکاری موبائل فونز سرکاری عہدیداروں اور فوجی اہلکاروں کے تکنیکی آلات کو ہیک کرکے اہم معلومات اور راز حاصل کرنا مقصود تھا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاک فوج نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔تمام سرکاری محکموں / اداروں کو غلطیوں کی نشاندہی کرنے اور سائبر سیکیورٹی کے متعلقہ اقدامات کو بڑھانے کے لئے بھی ہدایات بھیجی جارہی ہیں.

 

Leave a reply