لاہور: انڈونیشیا نے پنجاب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری لانے میں گہری دلچسپی ظاہر کر دی ، انڈونیشیا کے سفارتکار آدم ملاوارون توگیو کی پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت آمد، سی ای او پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت ڈاکٹر ارفع اقبال کے ساتھ اہم ملاقات کی ، انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا

انڈونیشین سفارتکارنے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا باہمی تعاون کے ذریعے معاشی خودمختاری حاصل کر سکتے ہیں، پاکستان میں ٹورازم، خوراک، حلال فوڈ، مینوفکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں،

ڈاکٹر ارفع اقبال نے ملاقات کے دوران کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار سپیشل اکنامک زونز اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ہنر مند افرادی قوت سمیت ہر طرح کی سہولت میسر ہے، حکومت برادرانہ ممالک کے ساتھ مزید بہتر تجارتی تعلقات کی خواہاں ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع موجود ہیں

Shares: