انڈونیشیا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 162 اور 700 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : زلزلے کا مرکز جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے اور سب سے ز یادہ متاثر مغربی جاوا کا قصبہ سیانجور ہوا ہے۔
ملائیشیا:عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہائی الرٹ جاری کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ مزید زلزلوں سے ہونے والے نقصان سے بچنے کیلئے عمارتوں سے دور رہیں۔
جس مقام پر زلزلہ آیا ہے وہ ناقص مکانات والا ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں لینڈ سلائیڈِنگ یا زمین سرکنے کے امکانات زیادہ ہیں مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل کے مطابق اب تک 56 افراد کی ہلاکت اور سات سو سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کے چونکہ ’بہت سے لوگ‘ ابھی تک علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں‘ اور ایک مقام تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رسائی ممکن نہیں ہے، اس لیے خدشہ ہے کہ متاثرین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
فلموں کے سپر ہیرو نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
گورنر سے قبل سیانجور کی مقامی انتطامیہ کے سربراہ ہرمن سوہرمان کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ مکانوں کا ملبے گرنے سے زخمی ہوئے اور اکثر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے تقریباً ایک سو کلومیٹر دور، دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگوں کو بلند عمارتوں سے نکالنا پڑا۔
انڈونیشیا میں زلزلے آتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈویشیا بحرالکال میں ’آگ کے دائرے‘ پرواقع ہے جہاں زمین کی پرتیں آپ میں ٹکراتی رہتی ہیں رواں سال فروری میں 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے سے 25 افراد ہلاک اور 460 سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ جنوری 2021 میں آئے زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 7 ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے2018 میں بھی لومبوک جزیرے میں آئے زلزلے سے 550 افراد ہلاک ہوئے تھے۔