انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں تازہ جھڑپوں میں کم از کم 26 افراد جاں بحق ہو گئے،

حکام کے مطابق پیر کے روز ویمینا شہر میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور سرکاری دفاتر اور دیگر عمارتوں کو نذر آگ لگا دی، کچھ متاثرین نے جان بوجھ کر آگ لگائی. اس دوران 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے .

فوج کے مطابق کہ ہلاکت خیز فسادات میں 700 سے زائد افراد کو تفتیش کے لئے روکا گیا ہے.

جھڑپیں علیحدگی پسند مظاہرین اور انڈونیشی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئی۔

دریں اثناء، صوبائی دارالحکومت جیا پورہ میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اور تین شہری جاں بحق ہوگئے.

عہدیدار کے مطابق فوجی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ، جبکہ ربڑ کی گولیوں سے تین طالب علم جاں بحق ہوگئے.

Shares: