لاہور: پہلےآوٹ ڈوراب انڈورہڑتال،ڈاکٹرزکی ہٹ دھرمی،مریضوں کا براحال ، حکومت پریشان مگرڈاکٹرز کے مطالبات بڑھتے ہی جارہے ہیں ، اطلاعات کے مطابق ،آج لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے انڈور ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق عملہ ہسپتالوں کے انڈور سے غائب ہوگیا،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ انڈور وارڈز، آپریشن تھیٹر میں کام بند کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس کا کام سے انکارکردیا ہے ، دوسری طرف زیر علاج مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق حکومت ہڑتال کو ناکام بنانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر سے 500 کی تعداد میں عملے کی تعیناتی بھی نہ ہوسکی ،ذرائع کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت مزاکرات میں غیر سنجیدہ ، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ ان بیس دنوں کی ہڑتال میں لاکھوں مریض علاج سے محروم ہوگئے ہیں
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد تاحال سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہیں دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حکومت انتقامی کاروائیاں بندکرے
ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لے،اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہایم ٹی آئی آرڈیننس کی منسوخی تک انڈور اور آوٹ ڈور سروسز میں کام بند رہے گا