انڈسٹریل اسٹیٹ کی سو فیصد آباد کاری موجودہ حکومت کی پالیسی ہے، میاں اسلم اقبال

0
45

انڈسٹریل اسٹیٹ کی سو فیصد آباد کاری موجودہ حکومت کی پالیسی ہے، میاں اسلم اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ہوا

اجلاس میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی20- 2018تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اس عرصہ کے دوران ھائر کئے گئے کنسلٹنٹس اور ان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،اس مدت کے دوران فیڈمک کے شروع کردہ منصوبوں، ان پر پیش رفت، مختص بجٹ اور اس کے استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سو فیصد آباد کاری موجودہ حکومت کی پالیسی ھے، انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگنے سے گی روزگار کے مواقع بڑھائے جاسکتے ھیں ،فیڈمک اپنے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرے

صوبائی وزیر نے فیڈمک کی20 – 2018کے دوران کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کرجامع پریزینٹیشن دینے کی ھدایت کی، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،چئیرمین فیڈمک، چیف آپریٹنگ آفیسر اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی

Leave a reply