انڈسٹری کےلئے حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر جوائنٹ ونچرکرے حیدر سلطان

0
95

سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان جنہوں نے حال ہی میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر میں شرکت کی، انہوں نے فلم کو خاصا سراہا اور کہا کہ یہ فلم پنجابی سینما کو مضبوط بنانے کےلئے اہمیت کی حامل ہے. حیدر سلطان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری نے ہمیشہ اپنے پائوں پر خود کھڑے ہونے کی کوشش کی کسی بھی حکومت نے اس کی سرپرستی نہیں کی حالانکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ انڈسٹری کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر جوائنٹ ونچر کرے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آتا. حیدر سلطان نے کہا کہ ہمارے پاس بہت کم بجٹ ہوتے ہیں وسائل بھی محدود ہوتے ہیں ، محدود وسائل کے ساتھ فلمیں بنانا بہت بڑی بہادری ہے. ہم کم وسائل اور بجٹ میں بہترین فلمیں تیار کر رہے ہیں.

حیدر سلطان نے کہا کہ پنجابی سینما کو سپورٹ کی بے حد ضرورت ہے اور یہ سپورٹ سب سے پہلے آرٹسٹوں کو خود دینی ہو گی وہ فلمیں کریں کام کریں، کام کرنے کی حامی بھریں اگر ہر کوئی اپنی اپنی جگہ بیٹھا رہے گا تو پنجابی سینما تو جوں کا توں رہے گا . یاد رہے کہ حیدر سلطان راہی پجابی فلموں کے اداکار ہیں ان کی رواں برس اشتہاری ڈوگر ریلیز ہوئی تھی جس نے اچھا بزنس کیا تھا اور حیدر سلطان نے اس فلم کی کامیابی کا جشن بھی منایا تھا .

Leave a reply