انڈسٹری میں 10 برس ہو گئے ہیں پھر بھی خود کو نیو کمر سمجھتا ہوں ورون دھون

0
41

ورون دھون آج بالی وڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی جس میں سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں تھے اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ورون فی الحال بھیڑیا کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں بھیڑیا دنیش وجن کی ہارر کامیڈی کائنات کی تیسری قسط ہے۔ کامیڈی ہارر فلم کو امر کوشک نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں ورون دھون نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرنے کے بعد بھی وہ اب بھی ‘نئے آنے والے’ کی طرح محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے میرے خون میں رچی بسی ہے. مجھے اداکاری سے بہت زیادہ پیار ہے. ورون

دھون کے مطابق کام کرنے کے دوران بہت سارے چیلنجز در پیش رہتے ہیں لیکن ہمیں ان سے نمٹنے کے لئے نہ صرف ثابت قدم رہنا چاہیے بلکہ کام کرتے رہنا چاہیے. یاد رہے کہ فلم بھیڑیا 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ یہ فلم ہندی، تیلگو اور تامل کے سینما گھروں میں بھی ریلیز ہوگی۔ فلم میں ورون دھون بھاسکر کا کردار ادا کریں گے، جو اروناچل پردیش میں ایک ویروولف بن کر تباہی پھیلاتا ہے، جبکہ کریتی سینن ڈاکٹر انیکا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Leave a reply