آئی ایم ایف کو نئے مجوزہ بجٹ پر تحفظات ہیں،وزیر خزانہ

miftah

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نئے بجٹ میں اضافی اقدامات کی ضرورت ہو گی۔

باغی ٹی وی : آئی ایم ایف نمائندے نے برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز سے انٹرویو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ابتدائی تخمینہ ہے، حکام کے ساتھ محصولات اور اخراجات پر مزید وضاحت کیلئے بات چیت جاری ہے، اقتصادی استحکام کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔

بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو نئے مجوزہ بجٹ پر تحفظات ہیں، آئی ایم ایف مزید براہِ راست ٹیکسز کا خواہاں ہے، حکومت پراعتماد ہے ، بجٹ میں مطلوبہ رد و بدل کر لیے جائیں گے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا عندیہ دے دیا ہےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت ہمیں ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 23 روپے نقصان ہو رہا ہے، اگر قیمتیں نہیں بڑھاتے تو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

انہوں نےکہا تھا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرےگا،دو بار ہم نے 30 ،30 روپے پیٹرول بڑھایا ہے،اگر ہم یہ چیزیں مہنگی نہیں کریں گے تو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا میں نے معیشت کو پڑھا ہوا ہے، آج پاکستان کی معیشت پر بات کروں گا، جب حکومت ہمیں ملی تو معاشی مسائل تھے، میں نے پاکستان کے یہ حال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

وزیر خزانہ نےکہا تھاکہ 2013 میں ہماری حکومت آئی پانچ سو 3 ارب روپے کا سرکلر ڈیڈ تھا، پاور کا محکمہ 15 سو ارب روپے کا نقصان دے رہا ہے، کوئلے سے بجلی کا یونٹ سب سے سستا تھا مہنگائی کا کوئی توڑ نہیں ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کوئلے کی بھی قیمت بڑھ رہی ہے۔

پنجاب کا بجٹ تاخیر کا شکار،حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک

Comments are closed.