کراچی :کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی قوم کی بیٹی کے جسم میں انفیکشن:ڈاکٹروں نے بڑا خطرہ قراردے دیا،اطلاعات کے مطابق کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے، ڈاکٹرز انفیکشن کو اینٹی بائیوٹک سے کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ساتھ ہی ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ بچی کی طبعیت بگڑتی جارہی ہے
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حالت مزید خراب ہونے پر بچی کو کراچی میں قومی ادارہ امراض اطفال میں داخل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت نارمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اور بچی کے جسم میں انفیکشن بننے کے باعث اس کو اینٹی بائیوٹکس ادوایات دی جا رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ کشمور میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا خوفناک واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔ بتایا گیا کہ ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی 4 سالہ بیٹی کو کئی روز تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔
بعد ازاں پولیس کے چھاپے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا اور بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بچی کو ظالم درندے ناصرف کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، بلکہ اس ننھی جان کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پولیس واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی، جبکہ دیگر 2 ملزمان اب بھی مفرور ہیں۔ کشمور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشمور میں 4 سالہ بچی کیساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔