عمران خان بزدل وزیراعظم ہے، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

سابق وزیراعظم ،مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بزدل وزیراعظم ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کیس نیب کا نہیں ہے، جو بھی گواہی دے کوئی بات نہیں،یہ جعلی کیس ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک بزدل وزیراعظم ہے، وعدہ معاف گواہوں کی وجہ سے کیس نہیں بنتے، نیب کو اس کیس سے کچھ نہیں ملے گا،

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا آج 13 روزہ ریمانڈ دیا ہے .

 

سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے سینئر نائب‌ صدر شاہد خاقان عباسی کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ،. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

 

شاہد خاقان عباسی نے پیشی کے موقع پر کہا کہ میرا کوئی وکیل نہیں، میں خود اپنا وکیل ہوں۔ مجھے علم ہے مجھے کیوں گرفتار کیا گیا اسکی تفصیل میں نہیں جاتا۔جسمانی ریمانڈ 90 دن کا مانگتے ہیں وہ بھی دے دیں۔ یہ خوش ہو جائیں کوئی اعتراض نہیں۔

 

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ یکم اگست کو عباسی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے .

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے

Comments are closed.