انسداد پولیو مہم شروع کتنے فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے

انسداد پولیو مہم شروع کتنے فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے

باغی ٹی وی : مشیر وزیرا عظم برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پانچ سال تک کے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی ،ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع،فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر انسدا د پولیومہم کو کامیاب بنائیں گے،انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں،کورونا سے بچاوَ کےاحتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہم چلائی جائے گی،

کورونا وبا کے باوجود صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،فرنٹ لائن ورکرز بہترین کارکردگی سے مہم میں مطلوبہ ہدف حاصل کریں گے،شہزاد بیگ.والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے ضرور ویکسین دیں،لاہورمیں انسدادپولیو مہم میں 5400 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.سندھ بھر کے 90 لاکھ بچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرےپلانےکاہدف مقرر ہوا. 5 سال تک کے چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے

ادھر کوئٹہ میں پولیو مہم ملتوی کردی گئی . کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔

بلوچستان کے 33 اضلاع میں 29 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہونی تھی۔ جوکہ ملتوی کر دی گئی .سربراہ انسداد پولیو سیل راشد رزاق کے مطابق پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں.

تاہم 29مارچ کو سرکاری ملازمین کے ممکنہ دھرنے کے باعث صوبے میں انسداد پولیو کی قومی مہم ملتوی کردی گئی۔راشد رزاق کے مطابق ملتوی کی گئی پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کےلیے 29مارچ کو کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنےدھرنےکا اعلان کیا ہوا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے ترجمان کے مطابق اگست 2020 سے لے کر اب تک تقریبا ہر ڈیڑھ ماہ بعد پولیو مہم کی وجہ سے پولیو کیسز میں کمی آئی ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں

Comments are closed.