گزشتہ روز ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی جس کے مطابق معروف کالمسٹ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارا کو تشدد کرکے مار ڈالا مارنے کی وجہ کریکٹر کا ٹھیک نہ ہونا بتایا جا رہا ہے. اس واقعہ پر ری ایکشن دیتے ہوئے اداکارہ انجمن نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بہت آسان ہے کسی عورت کو بد کردار کہہ کر رسوا کرنا یا قتل کر دینا. اگر ہماری ریاست اور ہمارا قانون عورت کو تحفظ دے اور اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے یا اسکو کسی بھی وجہ سے قتل کرنے والے کو کڑی سے کڑی سزا بلکہ موت کی سزا سنائے اور سر عام پھانسی دے تو کسی کی جرائت نہیں ہو گی کہ وہ اس طرح کا کام کرجائے. انجمن نے کہا کہ فلمسٹار نادرا کا بھی قتل کر دیا گیا آج تک اس کے قاتل پکڑے نہ گئے ، نور مقدم کے قاتل

نے اعتراف جرم بھی کر لیا لیکن کیا ہوا ؟کچھ بھی نہیں. قاتلوں کو جب سزا نہیں ملے گی تو ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور انہیں پتہ ہو گا کہ وہ جو بھی کرلیں انہیں کوئی کچھ نہیں‌کہہ سکتا اور اگر پکڑے بھی گئے تو چھٹ جائیں گے . کل کے واقعہ نے دل دہلا دیا ہے میں تو بار بار کہوں گی کہ ایسے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ ان کی پھانسی کے عمل کو دیکھ کر دوسرے عبرت پکڑیں.

Shares: