fbpx

انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھیں گے،آئی جی کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس سردار علی خان کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پولیس سردار علی خان کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔پولیس کو امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے۔ پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا

انسپکٹر جنرل پولیس سردار علی خان کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!