سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم کے والد نے آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورکے علاقے گلشن راوی کے اسکول میں استاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم حنین بلال کے والد محمد بلال نے الزام عاید کیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی ملی بھگت کے ساتھ گڑ بڑ کروائی ہے. پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے نشانات اور سر کی چوٹ کو ظاہر نہیں کیا گیا.

جاں بحق ہونے والے طالب علم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اگر انصاف نہیں دے سکتے تو مجھے بھی بیٹے کے ساتھ دفنا دیں، انہوں‌ نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انصاف دلوائیں.

واضح رہے کہ امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی برانچ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر دسویں جماعت کے طالبعلم کی جان لے لی تھی،امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی برانچ کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر دسویں جماعت کے طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، طالبعلم پر لاتوں گھونسوں کی بارش کی، طالبعلم کا سر دیوار سے دے مارا جس سے طالبعلم کی حالت غیر ہوگئی، حالت غیر ہونے پر طالبعلم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

تشدد سے طالب علم کی ہلاکت، ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دونوں ملزمان کامران اور شاہد محمود کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا،عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا .

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ حافظ حنین کےجسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، طالبعلم کےاندرونی جسمانی اعضاء بھی صحیح سلامت پائے گئے۔

Shares: