انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ کر ہے یاسر حسین

34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خُود کشی کے بعدپاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام سامنے جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر ایک معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے-

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں یاسر حسین نے لکھا کہ اس لئے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ کر ہے-

اداکار نے لکھا کہ دنیاوی شہرت ،دولت اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہم غلط طرف بھاگ رہے ہیں۔

یاسر حسین نے لکھا کہ اپنے گھروالوں اور دوستوں کو اپنے پاس رکھیں بینک بیلنس اور گاڑی کونہیں۔

اداکاریاسر حسین نے لکھا کہ سوشانت سنگھ جیسے کامیاب انسان کا اس دُنیا سے اس طرح چلے جانا اس بات کی دلیل ہے کہ انسان کی زندگی میں ذہنی سکون کتنا ضروری ہے۔

یاسر حسین نے اگلی سٹوری میں لکھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں سُن کر بہت افسوس ہُوا-

یاسر حسین نے اپنی ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ میرے ساتھی اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسرز،تکنیکی ماہرین اور اسپاٹ بوائز ہر ایک کے لیے میرےفون کے دروازے ہمیشہ کے لیے کُھلے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ ایڈز اسپاٹ بوائے سے لے کر پروڈیوسرز تک جو کوئی بھی ڈپریشن کا شکار ہے تو مجھے کال کرے آپ کو ہنسانا میرا کام ہے۔

آخر میں یاسر حسین نے لکھا کہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں-

واضح رہے کہ گزشتہ روز 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ نے ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنے گھر میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی تھی اور پولیس اور اداکار کے دوستوں کے مطابق اُن کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن ہے انہیں بات کا ڈپریشن تھا وہ بات ابھی سامنے نہیں آئی-

Comments are closed.