وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ۔۔۔

‏آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کاعالمی دن مناتے ہوئے اسکے علمبرداروں کو وادی جنت نظیر میں بےگناہ انسانوں سے روا بدترین مظالم،اور ان کےبنیادی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا نہ صرف فوری نوٹس لینا چاہیئےبلکہ بھارت اورقابض بھارتی فوج کو کٹہرےمیں کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

‏مقبوضہ جموں کشمیر 5اگست 2019 سے دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ خواتین‘بچے‘بزرگ اپنے ہی گھروں میں قید ہیں۔کمیونیکیشن بلیک آؤٹ اورسخت ترین قدغنیں عائد ہیں۔انسانیت کےخلاف بھارتی جرائم رکواکر اورکشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے ہی اس دن کی عالمی ساکھ بڑھائی جاسکتی ہے۔

Shares: