انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے ہتھیائے اور پھر روپوش ہوگیا تھا
0
72

ملتان: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور جعلی سازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجو شہریوں سے پیسے بٹور کر انہیں غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجتے تھے جس کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ملزم محمد افضل انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے ہتھیائے اور پھر روپوش ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے نے دوسری کاروائی میں جعل سازی میں ملوث فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کرامت علی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تھاملزم اپنی فیکٹری میں رجسٹرڈ پلاسٹک کمپنی کی جعلی مصنوعات بنا رہا تھا چھاپے کے دوران فیکٹری سے جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

آن لائن اسلحہ منگوانے والا گروہ گرفتار

قبل ازیں کراچی میں آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیامحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل عرف کوڈو اور محسن پشاور، نوشہرہ سے اسلحہ بذریعہ آن لائن کراچی منگواتے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں، گروہ کا سربراہ راشان ملائیشیا میں بیٹھ کر گینگ کو آپریٹ کرتا ہے، جبکہ فیصل عرف کوڈو برمی گینگ کے سربراہ کا اہم ساتھی ہے اور اسلحے کی سپلائی واٹس ایپ کے ذریعے کی جاتی تھی۔

اوچ شریف: مساجدکیلئے دفعہ 144،پھیری والوں کوکھلی چھٹی، لاؤڈ سپیکر سے عوام کا جینا محال

Leave a reply