امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادمین الحرمین الشریفین اور علما سعودی عرب کا سلام آپ کو پیش کرتا ہوں،

امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا قتل حرام ہے،غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے،غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،بین الاقوامی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اور غزہ میں جرائم کو رکوائیں،رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے،فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں

امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی اور اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعریف کرتا ہوں کہ اہم ترین موضوع پر کانفرنس کا اہتمام کیا،اسلامی فقہ اکیڈمی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا جاری تعاون اہم ہے،مسلم ممالک کے تعلیمی و تحقیقی ادارے باہمی اشتراک و تعاون پر توجہ دیں،پاکستان مہمان نواز ملک ہے،انسانی جان کی حرمت پر اسلام میں خصوصی توجہ دی گئی،شریعت اسلامی میں دین اور انسانی جان کی عقیدہ کی تفریق کے بغیر خاص اہمیت ہے،رب کریم نے انسانی جان کی قسم تک اٹھائی ہے،دین اسلام انسانی جان کے ضیاع کو سختی سے منع کرتا ہے،انسانی جان کو بلاوجہ قتل کرنے والے کے لیے جہنم کی وعید ہے،امید ہے کہ کانفرنس کے موضوع پر مقالات اور سکالرز کے ذریعے اہم تجاویز اور سفارشات سامنے آئیں گی

اس موقع پر نگران وزیرتعلیم مدد سندھی نے کہا کہ پورا پاکستان آپ کا دورے پر مشکور ہے،نوجوان امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رہےگا،آج امت مسلمہ فلسطین کی حالت زار پر مغموم ہے،انسانی جان کی حفاظت پر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے ،اسلام پر امن بقاے باہمی اور امن کا درس دیتا ہے،سیرت النبی کے موضوع پر اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے.

واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، امام کعبہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی پڑھائیں گے.

سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش

امام کعبہ کی طرف سےخطبہ جمعہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے اشارے:یروشلم پوسٹ کادعویٰ‌ 

مفتی عبدالقوی کے امام کعبہ کو چیلنج پر صارفین کی شدید تنقید

Shares: