ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ کومل عزیز خان نے فیصل ایدھی کا مدد کے لئے فلسطین جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی کارکن فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ وہاں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ افراد کی امداد کی جاسکے اس حوالے سے فیصل ایدھی نے ویزے کی درخواست جمع کرادی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھاکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے-

فیصل ایدھی کے اس فیصلے سے کومل عزیز خان بھی متاثر ہوئیں جس کا اظہار انھوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں کیا۔

انھوں نے ایک اسکرین شاٹ اسٹوری پر لگایا جس میں فیصل ایدھی کے فیصلے سے متعلق خبر کے ساتھ تحریر تھا کہ ’انسانیت مخصوص نہیں ہوسکتی، ایدھی صاحب اکیلے ہی یہ پوری دنیا کو سکھائیں گے۔‘

خیال رہے کہ فیصل ایدھی نے فلسطین کے لیے ویزا کی درخواست بھی دے دی ہے۔

دوسری جانب معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے جانے کا فیصلہ کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک اسٹوری میں کہا کہ کاش وہ بھی فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جا سکتیں-

اداکارہ نے لکھا تھا کہ وہ آج سوچ رہی تھیں کہ فلسطین کے ویزہ کیلئے درخواست دیں تاکہ وہاں جا کر اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرسکیں۔

رابعہ بٹ نے مداحوں سے بھی اس حوالے سے مدد مانگی کہ اگر وہ اس تناظر میں ان کی کوئی مدد کرسکیں۔

اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی

فلسطین میں جنگ نہیں نسل کشی اور ظلم ہے کبریٰ خان

Shares: