انسانوں کو خوش رکھنا ممکن نہیں ،ﷲ کو راضی رکھیں،وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایات

0
38

انسانوں کو خوش رکھنا ممکن نہیں ،ﷲ کو راضی رکھیں،وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایات

اسلام آباد ۔ 25جولائی (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس دہشت گردوں کے خلاف پہلی دفاعی لائن کے طور پر سامنے آئی ہے، انصاف نہ ہونے سے عام آدمی انتقام کی طرف جاتا ہے جس سے جرائم بڑھتے ہیں، پولیس کی اچھی تربیت سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

وہ جمعہ کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پولیس صرف مجرموں ہی نہیں دہشت گردوں کا مقابلہ بھی کر رہی ہے، پولیس دہشت گردوں کے خلاف پہلی دفاعی لائن کے طور پر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر بے پناہ تنقید کی جاتی ہے لیکن اچھی تربیت سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں، تربیت مکمل کرنے کے بعد ماتحتوں کی تربیت بھی اچھی کریں تو کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس امن و امان کی صورتحال قابو کرنے کا کام زیادہ بہتر جانتی ہے، پولیس کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنا بھی انصاف ہے، انصاف نہ ہو تو عام آدمی انتقام کی طرف جاتا ہے جس سے جرائم بڑھتے ہیں، انصاف سے کام لینے سے آپ کے عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جانوروں کا نہیں انسانوں کا معاشرہ ہے، انصاف سے کام لیں۔ انہوں نے پولیس کے افسران و جوانوں پر زور دیا کہ تمام انسانوں کو خوش رکھنا ممکن نہیں اس لئے اﷲ کو راضی رکھیں۔

Leave a reply