نیب لاہور کیجانب سے ”انسدادِ بدعنوانی “ کے موضوع پر پنجاب میں جاری مقابلہ جات میں آج سرگودھا ڈویژن کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری، مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد امبالہ مسلم کالج، سرگودھا اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج، سرگودھا میں کیا گیا۔
مقابلوں میں ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن سرفراز احمد اور نیب لاہور کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے مہمانِ خصوصی کے فرائض سر انجام دئیے۔ قریری، مضمون تویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں میں شریک طلباء و طالبات نے ”رشوت ستانی تمام برائیوں کی جڑ ہے“، ”کفائیت شعاری رشوت وے دوری سکھاتی ہے“ کے علاوہ ”رشوت سے پاک معاشرہ ہمارا نصب العین“ اور ”Corruption Free Society is our Aim“، "Corruption is a root cause of all Evils” کیعنوانات پر اپنے خیالات کا بھرپور انداز میں اظہار کیا۔ اسکے علاوہ طلباء و طالبات کی جانب سے کارڈ بورڈز پر دلکش رنگوں کی مدد سے بدعنوانی کے خلاف نئی نسل کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنیکا پیغام انتہائی مہارت سے دیا گیا اس موقع پر طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا گیا کہ نیب لاہور اپنیتمام تر ذمہ داریوں کو نہائت احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کے مابین مختلف نوعیت کے مقابلہ جات منعقد کرواتا آ رہا ہے۔ان مقابلہ جات کے انعقاد کا بنیادی مقصد نا صرف نئی نسل میں بدعنوانی جیسے ناسور کیخلاف شعور بیدار کرنا ہے بلکہ ایسے مقابلوں کے ذریعے بدعنوانی کے معاشرے پر بد نما اثرات سے آگاہی پیدا کرنا بھی ہے۔
سرگودھا ڈویژن میں آج منعقد ہونیوالے تمام مقابلوں کے اختتام پر مہمان ِ خصوصی نے طلباء و طالبات کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی قوم کی تباہی کیلئے لازمی نہیں ایٹم بم یا کسی میزائل کا استعمال کیا جائے بلکہ اس ملک و قوم کے نظام تعلیم کے معیار کو پستہ کرتے ہوئے اور امتحانی نظام میں نقل کے عمل کو فروغ دے کر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسطرح اس نظام میں تخلیق ہونیوالے ڈاکٹروں کے ہاتھوں مریض جان کی بازی ہاریں گے، عمارتیں ایسے انجینئروں کی ناکس انجینئرنگ کے باعث تباہ ہونگی، اس ملک کی اکانومی ایسے اکاؤنٹنٹس کے ہاتھوں برباد ہو گی اور انسانیت ایسے لیڈرز کے ہاتھوں نشان عبرت بن جائے گی۔ مزید یہ کہ ایسا ناکام ایجوکیشن سسٹم نظامِ عدل کی تباہی کا بھی سبب بنے گا۔ غرض یہ کہ نظام تعلیم کی تباہی پوری قومی کی تباہی کی بنیاد ہو گی۔ نیب لاہور اور صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے پنجاب کے21 اضلاع میں منعقد ہونیوالے تمام مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء و طالبات کے نتائج کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد موقع پر ہی اعلان کر دیا گیا جبکہ عالمی ِ انسدادِ بدعنوانی ڈے (منعقدہ 9 دسمبر) کو ہونیوالی مرکزی تقریب میں نیب لاہور کیجانب سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے ان طلباء و طالبات کو کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائیگا۔ نیب لاہور کیجانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کا بنیادی مقصد نئی نسل میں کرپشن سے نفرت کی ترغیب اور بدعنوانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا جذبہ پیدا کر نا ہے۔