انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کی آج ہو گی سینیٹ سے منظوری

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس آج شام چھ بجے ہوگا۔

سینیٹ اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں آج وفقہ سوالات نہیں ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں آج متعدد بلز منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ٹرسٹ بل 2020منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ شراکت داری محدود ذمہ داری ترمیمی بل 2020اور کمپنیز ترمیمی بل 2020بھی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ نشہ آور اشیا کی روک تھام سے متعلق نارکوٹکس ترمیمی بل 2020بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

سینیٹ اجلاس میں وزرات خزانہ کی جانب سے مالی سال 20-2019سے متعلق اسٹیٹ بینک کی سہ ماہی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کرنے کی مدت میں 60روز کی توسیع کی تحاریک بھی پیش کی جائیں گی

چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

قومی اسمبلی اجلاس،ن لیگ، پی پی، جے یو آئی کی حمایت کے بعد انسداد دہشت گردی بل منظور

قومی اسمبلی میں منظور کیے گئے انسداد دہشت گردی بل کے اہم نکات سامنے آ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے انسداد دہشت گردی بل 2020کی منظوری دے دی، قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی بل 2020 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پیش کیا

پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن اورجے یو آئی ف نے انسداد دہشت گردی بل کی حما یت کی،جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کی،قومی اسمبلی نے کمپنیز بل 2020کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ،قومی اسمبلی نے منشیات کی روک تھام ترمیمی بل 2020کی بھی منظوری دے دی

قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پہ سردار اختر مینگل نے اعتراض کیا اور کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ نہیں آزاد بنچز پہ بیٹھے ہیں ، دہشت گرد کی تعریف کریں کیا اس ملک میں وزیر اعظم کو دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا؟ پہلے آئین توڑنے والے کو دہشت گرد قرار دیں پھر بل کی حمایت کریں گے

Leave a reply