صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم جاری
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ لاہور پولیس نے پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مزید بتایا کہ 87 یونین کونسلز میں 1117 پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کی 324 موٹرسائیکلز اور 54 موبائل ٹیمیں پٹرولنگ پر مامور ہیں،ڈولفن اور پیرو ٹیمیں بھی تمام متعلقہ یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں
تھانوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز بھی پولیو مہم کے دوران پٹرولنگ پر مامور ہیں،