انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،سیکورٹی اہلکار جاں بحق

0
44

انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،سیکورٹی اہلکار جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گڑدی بانڈہ میں پولیو ٹیم کے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گیا

خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے،یعقوب شہید تخت نصرتی کے حدود علاقہ گڑدی بانڈہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ہوئی ،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جان بحق ہوا ہے،شہید پولیس اہلکار جنید اللہ امبیری کلہ میں تعینات تھے۔

خیبر پختونخوا پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ضلع کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں خاتون پولیو ورکر محفوظ رہیں۔صوبے بھر میں 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم 11 جنوری سے جاری ہے۔

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات

ڈی پی اوکرک کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی ہے، شہید اہلکار کی میت قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کی نوعیت جاننے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

Leave a reply