لاہور:ان شااللہ :عوامی حمایت کےساتھ اگلی حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی: اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تحریک انصاف سال 2023 کے بعد بھی عوامی حمایت سے اقتدار میں آئے گی۔

اپنےبیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد کے ذریعے ہی آگے لے جایا جاسکتا ہے- وطن کی مٹی ہم سے ذاتی اختلافات چھوڑ کر ایک ہونے کا تقاضا کررہی ہے- بد قسمتی سے اپوزیشن قومی یکجہتی کے منافی ایجنڈا لے کر چل رہی ہے-

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو پس پشت ڈال کر اپوزیشن نے منفی سیاست کی اور اپنی ساکھ کو تباہ کیا۔ اپوزیشن صرف انتشار پھیلا کر ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کی حمایت حاصل ہے-

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 2023کے بعد بھی عوام کی حمایت سے تحریک انصاف دوبارہ اقتدارمیں آئے گی، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کاپامردی سے مقابلہ کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھاکہ اس حکومت کوصرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہےمہنگائی کا ، اس کےعلاوہ کوئی مسئلہ نہیں ملکی اوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کی خارجہ او داخلہ پالیسی کامیابی سے آگےبڑھ رہی ہے، سرمایہ کاری میں‌اضافہ ہوا ہے اور خطے میں پاکستان کی قوت بھی پہلے سے بڑھی ہے ،

ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی یہ سمجھتا ہےکہ وزیراعظم عمران خان ہی اس ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں اور عوام کو یہ بھی ادراک ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد مہنگائی کے اس جن پر بھی قابو پا لیں گے

Shares: