معرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی ویڈیو اورتصاویر شئیرنگ ایپ انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ڈاون ہونے کے بعد صارفین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس لیےیہ فیچر کسی بھی تکنیکی خرابی یا بندش کی صورت میں صارفین کو بروقت مطلع کر سکے گا جس کا اعلان انسٹاگرام کی جانب سے خود کیا گیا۔
انسٹاگرام کی جانب سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ایپلیکیشن کی سروس میں خرابی کی بروقت اطلاع دینے کے لئے ایک نیا فیچر آزمایا جارہا ہے یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا میں آزمایا جارہا ہے اور اس کو کچھ ماہ تک جاری رکھا جائے گا۔
پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس متاثر، بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
یاد رہے اس نئے فیچر کو حالیہ دنوں میں دو بار انسٹاگرام کی سروس بند ہونے کے بعد متعارف کرایا جا رہا ہے 4 اکتوبر کو فیس بک میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کی وجہ سے انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسزبھی چھ گھنٹے بند رہی تھی۔
جس کے باعث ساڑھے 3 ارب صارفین ان ویب سائٹس کو استعمال نہیں کر سکے تھے جبکہ کمپنیز کو اربوں کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ اسپیڈ مکمل بحال نہ ہوسکی صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کو کئی روز مسائل کا سامنا ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں دوروز سے انٹر نیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔