ٹی وی اداکارہ حرامانی جواپنی اداکاری کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 7 ملین ہو گئی ہے. حرامانی کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈپا کافی ایکٹیو رہتی ہیں. وہ وقفے وقفے سے اپنی وڈیوز پوسٹ کرکے اپنے مداحوں سے داد وصول کرتی رہتی ہیں. حرامانی ٹی وی ڈراموں میں سنجیدہ کرداروں کے حوالے سے ایک خاص پہچان رکھتی ہیں. ان کے کریڈٹ پر دو بول اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں . حرامانی گانے کی بھی شوقین ہیں، حرامانی ملٹی ٹلینٹڈ ہیں گا بھی لیتی ہیں اداکاری بھی کر لیتی ہیں ڈانس بھی کر لیتی ہیں. حرامانی فلمسٹار میرا کی طرح سوچ سمجھ کر نہیںبولتیں جو دل میں آئے بول دیتی ہیں چاہے
ان کے بولے ہوئے کی بعد میں قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے. حرامانی نے متعدد مرتبہ اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں کہی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مذاق بنا ہے.حرا اپنی اور اپنے شوہر مانی کی لو اسٹوری اور شادی کے قصے بہت شوق سے سناتی ہیں.حرامانی نے فراری گانے کے بعد کنسرٹ کرنے بھی شروع کر دئیے ہیں. مانی اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں پر کافی فخر محسوس کرتے ہیں. انہوں نے اپنی اہلیہ کو اداکاری اور گلوکاری دونوں میں بہت سپورٹ کیا ہے اور حرا کے ناقدین کو خود بھی کبھی کبھار جواب دے دیتے ہیں. حرامانی کو زیادہ تر سکس سگما پروڈکشن ہائوس ہی اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرتا ہے.