انسٹاگرام پر نئے فیچر کی آزمائش کے دوران سامنے آنے والی خرابی ٹھیک ہو گئی

0
47

فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکیشن انسٹاگرام اپنے ایک نئے فیچر کی آزمائش ہی کر رہی تھی جس دوران ایپ میں خرابی دیکھنے میں آگئی-

باغی ٹی وی : وقت کے ساتھ ساتھ ایپس نئے فیچرز کی آزمائش کرتی رہتی ہیں اور کسی بھی فیچر کو دنیا بھر میں لانچ کرنے سے قبل اس کی آزمائش محدود صارفین پر ہی کی جاتی ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام ایپ اپنے ایک نئے فیچر کی آزمائش ہی کر رہی تھی جس دوران ایپ میں خرابی دیکھنے میں آگئی اور یہ آزمائش محدود صارفین کے بجائے بے شمار صارفین کے اکاؤنٹس میں ہونا شروع ہو گئی۔


انسٹاگرام ایپ کی پوسٹوں پر لائیکس کی تعداد چھپانے کی آزمائش کر رہی تھی اور اس دوران خرابی کی وجہ سے متعدد صارفین کی پوسٹوں پر لائیکس کی تعداد چھپ گئی۔

بعد ازاں کمپنی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ایسا غیر ارادی طور پر ہوا ہے جسے ہم جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد از جلد صارفین کو ان کی پوسٹوں کے لائیکس واپس نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔


تاہم بعد ازاں دو گھنٹوں کے مختصر وقت کے بعد کمپنی نے صارفین کو اپنے ٹوئٹ میں مطلع کیا کہ نئے فیچر میں آزمائش کے دوران ہونے والی خرابی ٹھیک ہو گئی ہے –

کمپنی نے اپنے خرابی کے دوران تعاون کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا-

خیال رہے کہ انسٹاگرام نے سال 2019 سے لائیکس کو پوشیدہ رکھنے کے فیچر کی آزمائش کا آغاز کیا تھا-

Leave a reply