لاہور:مریم نواز عطاتارڑ کو تمیزسکھانے کی بجائے حکومت پرالزامات لگانے لگیں ،اطلاعات کے مطابق ترجمان ن لیگ مریم نواز نے پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
Ataa Tarar arrested. Sharam kero.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم اورنگزیب نے بھی نے لکھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاءتارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا عطاءاللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے۔
Ataa Tarar arrested. Sharam kero.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ کی گرفتاری عمران صاحب حکومت کی شدید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر علی پور چٹھہ میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ۔
دوسری جانب پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے بھی عطااللہ تارڑ کی گرفتاری پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شرم کرو‘