انتخابی اتحاد ہوتا نظر نہیں آتا. عرفان صدیقی

0
53
Irfan Siddiqui

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف بڑی مشکلات سے گزرے ہیں جبکہ ان مشکلات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، دبئی میں نوازشریف، مریم نواز، آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی ہیں، عرفان صدیقی نے کہا کہ شہادت سے پہلے محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب سے بات کراؤ، نگران سیٹ اپ اور اسمبلی توڑنے کے حوالے سے بات ہوسکتی ہےِ، انتخابات کے حوالے سے باہمی تعلق پر بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اپنے زور بازی پر ہی انتخاب لڑے گی، کوئی انتخابی اتحاد ہوتا نظر نہیں آتا، فوج کی سوچ میں بھی بڑی تبدیلی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب چاہتے تھے کہ عدم اعتماد کے بعد الیکشن کی طرف جائیں، پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمان نے بھی اتفاق کرلیا تھا، مئی 2022 کے وسط تک اسمبلی توڑ دینی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
علاوہ ازیں عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو پلیٹ میں رکھ کر الیکشن پیش کیے جارہے تھے، پی ٹی آئی کے چیئرمین کو کہہ دیا گیا تھا کہ 2 ماہ بعد اسمبلی ٹوٹ جائے گی، انہوں نے اپنے طور پر پلان بنایا کہ میں انہیں کریڈٹ نہیں دوں گا، جب یہ پیغام ملا تو پھر نوازشریف نے کہا کہ آپ حکومت کریں جو بھی نتائج ہوں۔

Leave a reply