پاکستان شوبز انڈسٹری اور پاکستان کے معروف ڈارمہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مہوش کا مرکزی کردا ادا کرنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر جیو انٹرٹینمنٹ کے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے حوالے سے لکھا کہ جلد ہی مہرو آپ کی سکرین پر آرہی ہے

باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے وماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر پر اُن کے نئے آنے والے ڈرامے مہر پوش کی اپنی ایک تصویر شیئر کی جو رواں ہفتے جمعہ سے یعنی 3 اپریل سے ہر جمعے کے روز رات 8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا


عائز ہ خان نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مہرو 3 اپریل کو آپ کی اسکرین پر آرہی ہے

علاوہ ازیں اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر دانش تیمور ہیں وہ بھی عائزہ خان کے ہمراہ مہر پوش کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے


انہوں نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مہرو اور شاہ جہاں

دوسری جانب عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل مہر پوش کی اپنی اور دانش تیمور کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر بھی شئیر کیں

عائزہ خان نے اپنی ایک پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں مہرو(عائزہ خان) اور شاہ جہاں(دانش تیمور) بگّی میں بیٹھے ہیں
https://www.instagram.com/p/B-cbGONBF58/?igshid=sjt5eqhhycq
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مہر پوش ایک دن بعد

واضح رہے کہ ڈرامہ مہر پوش رواں ہفتے 3 اپریل یعنی جمعے سے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا اس ڈرامے میں عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

ڈرامہ مہر پوش کے ہدایت کار مظہر معین ہیں جب کہ اس ڈرامے کے پروڈیوسراسد قریشی اور عبداللہ کادوانی ہیں

اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

Shares: