لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے پر جھگڑا اور مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
باغی ٹی وی : لاہور میں ضمنی الیکشن سے قبل دو سیاسی گروپوں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر حملہ کر دیا پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا پی ٹی آئی کے امیدوار شبیرگجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملےکا الزام لگا دیا-
ایپل اور گوگل معاشرے اور صارفین کے لئے اچھے نہیں،بانی پروٹون میل
شبیرگجرکا کہنا ہےکہ ن لیگی امیدوار نذیرچوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے، ان کے ہمراہ ڈولفن فورس اورپولیس اہلکاربھی تھےمسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا جو اسپتال میں زیر علاج ہےانہوں نے پولیس پر واقعےکی ایف آئی آر درج نہ کرنےکا بھی الزام لگایا ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹوں سے متعلق دفعہ 144 کےتحت پابندیوں کا اطلاق
دوسری جانب امیدوار مسلم لیگ ن نذیر چوہان نے الزام لگایا ہےکہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ سے ان کا بیٹا زخمی ہوا ہے فائرنگ پی ٹی آئی کے شبیرگجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نےکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے کے معاملے پر ہوا۔