کیپٹل سٹی پولیس آفس، لاہور کا آئس کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ جس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تمام ڈویژنل افسران کو کریک ڈاؤن کی ہدایت دی۔
بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن کےلئے آپریشن و انوسٹی گیشن افسران کو مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
گٹکا فروخت کرنےوالوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت دی۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہنوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے۔ رواں سال میں منشیات فروشوں کےخلاف 1344 مقدمات درج ہویے ہیں۔
منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 1364 ملزمان کو گرفتار اور ملزمان کے قبضہ سے 05 سو کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں سے 09 کلو 511 گرام ہیروئن برآمد ہویے۔ 06 کلو افیون، 120 گرام آئس اور شراب کی 15 ہزار 669 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ لاہور پولیس نے قماربازی پر 122 مقدمات درج کئے۔ قمار بازی کے جرم میں 581 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور پولیس کا کینال روڈ پر نشئیوں کےخلاف بھی ایکشن جاری ہو گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔
سی سی پی او لاہورکا آرڈر ہے کہ جوئے کے اڈے جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں ہیں، قلع قمع کیا جائے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved