انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، سرگودھا سے 7 خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے
ملک کے خفیہ اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فرقہ وارانہ دہشتگردی کرانے کی مکروہ سازش میں ملوث 7 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایک پڑوسی ملک کی ایجنسی کی ایما پر پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کروانا چاہتا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے مُخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔
خفیہ اداروں نے اس ساتوں دہشتگردوں کو ایک کامیاب کارروائی کے ذریعے سرگودھا سے گرفتار کیا۔ اس خفیہ آپریشن میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔