سکول آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزنے پولیس افسران کے لیےجدید خطوط پراستوار” انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ٹریننگ کورس متعارف کروادیا

0
44

لاہور:سکول آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزنے پولیس افسران کے لیےجدید خطوط پراستوار” انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ٹریننگ کورس متعارف کروادیا ،باغی ٹی وی کے مطابق سابق آئی جی پنجاب اورپولیس کے شعبے کے ماہراستاد جانے والے سرمدسعید خان نے پولیس افسران کی اعلیٰ طرزپراورجدید تقاضوں کے عین مطابق ایک بہترین ” انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ کورس متعارف کروادیا ہے ، یہ کورس جسے دوسرے الفاظ میں سرٹیفیکیشن انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ بھی کہا جاتا ہے جرائم پر قابو پانے کے لئے ایک مؤثر روک تھام کا طریقہ ہے۔

 

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سابق آئی جی پنجاب اورپولیس افسران کے مربی ،ٹیوٹراوربہترین استاد کے طورپرمعروف اہم شخصیت سرمد سعید خان نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں اس حوالے سے اپنے نوجوان پولیس افسران کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ یہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا خصوصی کورس ہے جس میں جرائم پر قابو پانے کے لئے ایک اسٹریٹجک پلان ہے جس کے ذریعے کسی جرم کی شناخت ، تجزیہ اور ’مسئلے‘ یا ‘خطرات کو پرکھنے کے لیے جدید علوم اورجدید ٹیکنالوجی سے بھرپورفائدہ اٹھایا جاتا ہے،

 

اپنے ویڈیوپیغام میں سابق آئی جی پنجاب سرمد سعید خان نے اس کورس کی افادیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ایک ایسا جدید کورس ہے جس کے ذریعے شہروں میں ہونے والے بڑے جرائم اوردہشت گردی کی کارروائیوں‌پرقابو پایا جاسکتا ہے ،

 

باغی ٹی وی کے مطابق’’ انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ ‘‘ کا سرٹیفکیٹ پروگرام 14 دن پرمشتمل ہے جسے پاکستان کے جغرافیائی ، سیاسی ، معاشرتی اورمعاشی خدوخال کو سامنے رکھ کرترتیب دیا گیا ہے اس کورس سے پولیس افسران ، قانون نافذ کرنے والے اہلکار ، پالیسی ساز ، کرائم رپورٹرز ، طلبہ جو کسی بھی ایسی خدمات میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں فائدہ اٹھا سکتے ہیں‌۔

 

انٹلیجنس لیڈ پولیسنگ سرٹیفکیٹ میں‌ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس سے پہلے کہ جرم سے قبل اورمابعد کے حالات وواقعات اورحقائق کوسامنے رکھتے ہوئے افسران کی تربیت کی جائے گی ، اس کے علاوہ جرائم کا جدید طریقوں سے تجزیہ ، نشاندہی اور انٹیلیجنس معلومات کو شیئر کرنے کی تعلیم دی جائے گی ۔

 

 

سرمد سعید خان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اس کورس کی تکمیل پرایک سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ، اس کورس کی یہ بھی افادیت ہے کہ اس سے بہترین سے بہترین روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے اورپولیس افسران کو ترقیاں اور عہدوں کی صورت میں‌ ثمرات حاصل ہوں گے ، اس کے علاوہ سپشیل کیڈرایس ایس ایس سے بھی نوازا جائے گا جو کہ ایک اعزاز سے کم نہیں ہوگا

اس کورس کی فیس 20 ہزارروپے ہے اوریہ 14 روزپرمشتمل ہے ، اس کورس میں سابق آئی جی پنجاب سرمد سعید خان سنیئرانسٹرکٹراورچیف کوارڈینیٹرکے طورپرخدمات سرانجام دیں‌گے  ,یہ کورس آن لائین ہوگا جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

Leave a reply