واشنگٹن :اسرائیل اور ایران کے درمیان انٹیلی جینس شیئرنگ : ایران میں القاعدہ کے نائب سربراہ کو قتل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی ایجنٹس نے ایران میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے نائب سربراہ ابو محمد المصری کو ہلاک کردیا ہے۔

امریکی میڈیانے انٹیلی جنس ذرائع کےحوالےسے دعویٰ کیا ہےکہ القاعدہ کے سکینڈ اِن چیف ابو محمد المصری کو اگست کے مہینے میں تہران میں موٹرسائیکل پر سوار 2 اسرائیلی ایجنٹس نےفائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

 

 

ابومحمد المصری کےساتھ اس کی بیوہ بیٹی بھی ہلاک ہوئی، ابو محمدالمصری کی بیٹی القاعدہ رہنمااسامہ بن لادن کے بیٹےحمزہ بن لادن کی اہلیہ تھی۔دوسری طرف نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی ایجنٹس نے یہ کام امریکا کی ایماء پر کیا۔

القاعدہ رہنما ابو محمدالمصری پر1998میں افریقی ممالک تنزانیہ اور کینیا میں 2 امریکی سفارتخانوں پرحملوں کا الزام تھا،ان حملوں میں 224 افراد ہلاک اور 5 ہزار سےزائد زخمی ہوئے تھے امریکی حکام نےالمصری کوپکڑنے میں مددگار معلومات دینے والے کے لیے ایک کروڑ ڈالرکے انعام کا اعلان بھی کررکھا تھا۔

دوسری جانب ایران نے ابومحمد المصری کے تہران میں مارےجانےکی تردید کردی ہے۔

جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی اجاززت کے بغیراسرائیلی خفیہ اہلکارملک میں داخل نہیں ہوسکتے ، ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اورایران کے درمیان انٹیلی جینس شیئرنگ ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی فورسز نے ایران کے اندرجاکرکارروائی کی ہے

Shares: