انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا

0
35

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کی مناسبت سے منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 167.63 روپے پر پہنچ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی چھائی رہی۔

شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 918 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 205 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 46 ہزار 712 پوائنٹس پر آ گیا ہے-

حصص بازار میں پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 188 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 729 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

آج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 376 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ شیئرز بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 218 ارب روپے ہے۔

Leave a reply